BurnOut یا ذہنی تھکاوٹ کیا ہے؟ علامات، وجوہات اور علاج
اکیسویں صدی میں رہنے والے لوگ اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ یہاں پر صرف وہی انسان کامیاب ہو سکتا ہے، جو ٹیکنالوجی کے اس تیز رفتار دور میں اس کی رفتار کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ مشینوں کے اس زمانے میں انسان نے جسمانی طور پر تو خود کو مشین بنا لیا ہے لیکن اس کی وجہ سے لوگ نفسیاتی طور پر ذہنی اور جذباتی تھکاوٹ اور کام کے بوجھ کا شکار رہنے لگے ہیں۔ نتیجے کے طور پر ان کو کام میں دل نہ لگنے یا کام سے اکتاہٹ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہی کیفیت BurnOut یا برن آؤٹ بھی کہلاتی ہے۔
BurnOut کیا ہوتا ہے ؟
Burnout انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کے اردو معنی ذہنی تھکاوٹ کے ہوتے ہیں۔ اس میں انسان مسلسل کام اور ذمہ داریوں کو انجام دیتے دیتے جسمانی، ذہنی اور جذباتی تھکن کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ تھکن ایسی تھکن نہیں ہوتی جو رات کی نیند یا تھوڑے سے آرام سے بہتر ہو جائے بلکہ یہ کیفیت مستقل رہنے لگتی ہے اور اس کی وجہ سے انسان روزمرہ کے افعال اور کاموں میں دلچسپی کھو بیٹھتا ہے، کام سے اکتاہٹ اور شدید ذہنی تھکاوٹ محسوس کرنے لگتا ہے۔ اور اس کے اندر خالی پن کا احساس جڑ پکڑ لیتا ہے۔
BurnOut برن آؤٹ کی وجوہات
حقیقی معنوں میں برن آؤٹ کی ٹرم صرف کام کا بوجھ اور اس کے سبب ہونے والے دباؤ کے لئے ہی استعمال کی جاتی ہے مگر اکثر ماہر نفسیات اس حالت کا سبب طویل ذہنی دباؤ کو بھی قرار دیتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کو ذہنی تھکاوٹ ہو سکتی ہے۔ تحقیقات کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین اس کا زیادہ شکار ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔
برن آؤٹ کے بنیادی اسباب کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں:
- کام کا بے انتہا دباؤ
- کام کی جگہ پر ہونے والی ناانصافی
- مختلف النوع کام کی ذمہ داریاں
- کام کی جگہ پر مینیجر سے رابطے یا مدد کا فقدان
- جلد کام ختم کرنے کا دباؤ
- کام کی زيادتی جس کی وجہ سے آرام کا موقع نہ ملنا
- ایک جیسا کام
- اچھے کام کا صلہ نہ ملنا
- کام کی وجہ سے آرام یا سونے کے اوقات کا کم ہونا
- ہر کام سب سے بہترین کر کے دینے کی عادت
یہ تمام ایسے اسباب ہیں جو کہ اگر طویل وقت تک رہیں تو ان کا سامنا کرنے والا فرد برن آؤٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ عام طور پر کارپوریٹ سیکٹر میں کام کرنے والے افراد خاص طور پر Burnout کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کیوں کہ اس شعبے میں کام کی ڈیڈ لائن، مقابلے کی فضا، اور دفتر کا اندرونی ماحول انسان کو شدید دباؤ کے حالات میں کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ کارپوریٹ آرگنائزیشن اپنے عملے کی ذہنی صحت کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے۔ ایسی ایکٹیوٹیز کو فروغ دے جو ماہرین نفسیات کے مشوروں کی روشنی میں ڈيزائن کی جائيں۔
صحتیاب آن لائن ماہرنفسیات کا ایک ایسا ہی کلینک ہے جہاں پر کارپوریٹ میں کام کرنے والے افراد اور آرگنائزيشن کی بہترین رہنمائی کی جاتی ہے تاکہ وہ ایسی ایکٹیوٹیز پلان کریں جو ان کی productivity کو عملے کی ذہنی صحت کے ساتھ بہتر بناسکے۔
صحتیاب لوگوں کو انفرادی طور پر ایسے مسائل پر مشورہ کے ساتھ ساتھ اداروں کے لئے ذہنی صحت کا پروگرام آفر کرتا ہے تاکہ وہ اپنے ورک پلیس میں ایسے اقدام کریں جس سے تمام سٹاف ذہنی طور پر بہتر محسوس کرے اور ان کی بہتر کارکردگی سے ادارے کو بھی فائدہ ہو۔
BurnOut Symptoms یا ذہنی تھکاوٹ کی علامات
یہاں یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ برن آؤٹ نزلہ زکام کی طرح اچانک ہونے والی تکلیف نہیں ہے بلکہ کام کے مستقل دباؤ کی وجہ سے اس کی علامات وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آتی جاتی ہیں اور انسان ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔ آغاز میں اس کی علامات کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے تاہم وقت کے ساتھ جب ان کی شدت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے تو یہ بڑے مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ انسان کا دل کام سے اٹھنا شروع ہو جاتا ہے۔
اس کی عام علامات کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں:
- آرام کے باوجود مستقل تھکاوٹ
- کام کا بوجھ لگنا
- کسی چیز میں دل نہ لگنا، جذباتی طور پر بے حس ہو جانا
- فوکس کرنے میں مشکل پیش آنا، جس کی وجہ سے کام میں غلطیاں کرنا
- چڑچڑاپن، غصہ میں اضافہ
- بار بار جسمانی مسائل جیسے کہ سر درد، ہاضمے کے مسائل اور پٹھوں کے درد وغیرہ
اگر آپ ان علامات کا سامنا اپنی روزمرہ کی زندگی میں کر رہے ہیں تو اس بات کا امکان موجود ہے کہ آپ برن آؤٹ میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
BurnOut اور Stress میں فرق
اکثر برن آؤٹ میں مبتلا افراد اس کو اسٹریس یا ذہنی دباؤ سمجھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کے بجائے اس بات کا انتظار کرتے ہیں کہ یہ وقت کے ساتھ خود ہی ٹھیک ہو جائے گا۔ برن آؤٹ اور اسٹریس کے فرق کو سمجھنے کے لئے ان کی علامات کے فرق کا جاننا بہت ضروری ہے جو کچھ اس طرح سے ہوتی ہیں:
- اسٹریس ایک وقتی دباؤ ہوتا ہے جب کہ برن آؤٹ کے سبب ہونے والا دباؤ مستقل ہوتا ہے۔
- اسٹریس کے باوجود انسان کام کاج جاری رکھ سکتا ہے جب کہ برن آؤٹ کی حالت میں انسان کا کام سے دل اٹھ جاتا ہے اور اس کا کسی بھی کام میں دل نہیں لگتا ہے۔
- اسٹریس کے باوجود انسان پر امید ہوتا ہے جب کہ برن آؤٹ میں انسان خالی پن محسوس کرتا ہے اور اس کی ہر کام سے دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔
BurnOut اور Depression میں فرق
اگرچہ برن آؤٹ کی کافی علامات ڈپریشن سے ملتی جلتی ہیں تاہم یہ دونوں کئی حوالوں سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔ ان کے درمیان فرق کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں:
- برن آؤٹ عام طور پر چونکہ کام کی وجہ سے ہوتا ہے اس لیۓ اس کی علامات کام کی جگہ یا کام کے دوران زیادہ نظر آتی ہیں جب کہ ڈپریشن انسان کی زندگی کے ہر پہلو اور وقت پر اثر انداز ہوتا ہے۔
- ڈپریشن ایک مستقل نفسیاتی عارضہ ہے جو کہ ماحول کی تبدیلی سے بہتر نہیں ہوتا تاہم برن آؤٹ کی علامات میں ماحول کی تبدیلی سے افاقہ ہو سکتا ہے۔
BurnOut اور Anhedonia میں فرق
Anhedonia درحقیقت ڈپریشن سے جڑی ایک علامت ہے جس میں انسان کسی بھی خوشی کو محسوس کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھتا ہے۔ جبکہ برن آؤٹ میں مبتلا فرد خوشی کے احساسات کو کبھی کبھار ہی نارمل لوگوں کی طرح محسوس نہیں کر پاتا، یعنی یہ عارضی کیفیت ہوتی ہے وقت اور حالات کے حساب سے اس میں تبدیلی آسکتی ہے۔
BurnOut یا ذہنی تھکاوٹ کا علاج
کسی بھی بیماری کے علاج کے لئے سب سے پہلے اس کی بروقت تشخیص ضروری ہے۔ جس کے لئے ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے اگر آپ برن آؤٹ محسوس کر رہے ہیں تو اس سلسلے میں ماہر نفسیات آپ کی بہتر رہنمائی کر سکتے ہیں۔ ماہر نفسیات سے آن لائن مشاورت کے لئے پاکستان میں صحتیاب کے نام سے ایک ادارہ کام کر رہا ہے۔ جہاں پر مستند ماہر نفسیات آن لائن کاونسلنگ اور تھراپیز کے ذریعے انتہائی مناسب فیس میں اعلی ترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
برن آؤٹ کے علاج کے لئے ماہر نفسیات کی تجاویز کی روشنی میں کچھ اقدام یہ ہو سکتے ہیں:
- خود کو پہچانیں: سب سے پہلے اپنی علامات کا جائزہ لیں۔ اگر آپ برن آؤٹ کی کیفیت کا شکار ہیں تو نظر انداز کرنے کے بجائے اس کو تسلیم کریں اور اس کے علاج کا آغاز کریں۔
- حدود کا تعین کریں: انکار کرنا سیکھیں ۔ یاد رکھیں بعض اوقات کام کی حدود کا تعین آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
- کام کے دوران وقفہ دیں: کام کے دوران کچھ وقت خود کو دیں چاہے یہ وقفہ چند لمحوں کے لئے ہو جس میں تھوڑی دیر کی چہل قدمی، تھوڑی دیر کے لئے آنکھیں بند کر دینا یا اسکرین سے نظر ہٹا دینا ہی کیوں نہ ہو۔
- مدد حاصل کریں: بعض اوقات اپنے کام کے لئے کسی سے مدد حاصل کرنا یا اپنی ذہنی یا جذباتی تھکاوٹ کے لئے کسی بیرونی مدد کو لینا انسان کے علاج میں بہت معاون ہو سکتا ہے۔
- ماہرین نفسیات سے رابطہ کریں: برن آؤٹ کی حالت میں خود کو نظر انداز کرنے کی صورت میں انسان موٹاپے، سر درد، ذیابیطس اور دل کے امراض کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔ اس وجہ سے بہتر یہ ہے کہ بروقت ماہرین نفسیات سے رہنمائی حاصل کی جائے۔ رہنمائی کے لئے صحتیاب سے رابطہ کریں جو کہ ایک آن لائن کلینک ہے جو گھر بیٹھے کاونسلنگ کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
آفس برن آؤٹ سے بچاؤ کی تدابیر
آفس جانے والے افراد آج کل کے حالات کی وجہ سے برن آؤٹ یا ذہنی تھکاوٹ کا بہت زيادہ شکار ہو سکتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آفس تو جانا ضروری ہے پھر…
برن آؤٹ سے کیسے بچیں؟
کچھ تدابیر اختیار کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے جیسے کہ کام اور آرام میں توازن پیدا کریں۔ اپنے کام کی ترجیحات کو متعین کریں۔ اپنی نیند کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ اپنے مسائل کو صرف اپنے تک محدود رکھنے کے بجائے اپنے قریبی افراد سے ڈسکس کریں۔
آفس برن آؤٹ کیسے ٹھیک کریں؟
یہ وہ سوال ہے جو اکثر آفس میں کام کرنے والے افراد کے ذہن میں آتا رہتا ہے تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اگر کام کا دباؤ زيادہ ہے تو پروفیشنل طریقے سے اپنے ایچ آر یا مینیجر سے بات کریں۔
اگر برن آؤٹ کی علامات برقرار رہیں تو اس صورت میں نوکری چھوڑنے کے بجائے بہتر یہ ہے کہ کم از کم ایک بار کسی ماہر نفسیات سے ضرور رابطہ کریں جو آپ کی بہتر رہنمائی کر سکتا ہے اس کے لئے صحتیاب کی آن لائن ماہر نفسیات سروسز آپ کی بہتر رہنمائی کر سکتی ہیں۔
اختتام:
آج کل کے دور میں کام کے دوران کام کے دباؤ، مسابقت اور معاشی مسائل کی وجہ سے ذہنی تھکاوٹ یا برن آؤٹ کا ہو جانا ایک عام بات ہے۔ تاہم بروقت علاج کے طریقہ کار کو اختیار کر کے نہ صرف اس کو دور کیا جا سکتا ہے بلکہ ماہرین نفسیات کے مشوروں کی روشنی میں وقت سے قبل اس سے مقابلہ کرنے کی تدابیر بھی اختیار کی جا سکتی ہیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
کیا Burnout (برن آؤٹ) صرف زیادہ کام کرنے والوں کو ہوتا ہے؟
نہیں، Burnout (برن آؤٹ) صرف زیادہ کام کرنے والوں کو نہیں ہوتا بلکہ یہ مسلسل ذہنی دباؤ، جذباتی تھکن، ذمہ داریوں کے بوجھ اور work stress کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ طلبہ، گھریلو خواتین، ڈاکٹرز، اساتذہ اور corporate employees بھی Burnout کا شکار ہو سکتے ہیں۔
کیا Burnout (برن آؤٹ) خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے؟
ابتدائی مرحلے میں آرام، بہتر نیند اور stress management سے Burnout (برن آؤٹ) میں کچھ بہتری آ سکتی ہے، لیکن اگر علامات مسلسل برقرار رہیں تو psychologist یا therapist سے counseling لینا ضروری ہو جاتا ہے۔
Burnout (برن آؤٹ) اور عام تھکاوٹ میں کیا فرق ہے؟
عام تھکاوٹ آرام یا نیند سے بہتر ہو جاتی ہے، جبکہ Burnout (برن آؤٹ) میں انسان مسلسل ذہنی، جذباتی اور جسمانی تھکن محسوس کرتا ہے۔ اس میں کام سے دل اٹھ جانا، motivation کم ہونا اور ہر وقت exhaustion محسوس ہونا عام علامات ہیں۔
کیا SehatYab پر Burnout (برن آؤٹ) کے لئے آن لائن ماہر نفسیات سے مشورہ لیا جا سکتا ہے؟
جی ہاں، SehatYab پر مستند online psychologists اور therapists موجود ہیں جو Burnout (برن آؤٹ)، stress، anxiety اور دیگر mental health مسائل کے لئے online counseling اور therapy services فراہم کرتے ہیں تاکہ لوگ گھر بیٹھے اپنی ذہنی صحت بہتر بنا سکیں۔
Burnout (برن آؤٹ) سے بچنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟
Burnout (برن آؤٹ) سے بچنے کے لئے کام اور آرام میں توازن رکھیں، مناسب نیند لیں، روزانہ کچھ وقت خود کے لئے نکالیں، exercise کریں، اپنی limits مقرر کریں اور ذہنی دباؤ زیادہ ہونے پر کسی ماہر نفسیات سے رہنمائی حاصل کریں۔
- BurnOut یا ذہنی تھکاوٹ کیا ہے؟ علامات، وجوہات اور علاج - 1 hour ago
- HOW CAREER CONFUSION IMPACTS THE MENTAL HEALTH OF YOUTH IN PAKISTAN - 10 months ago
- بچوں میں ذہنی بیماری کی ابتدائی علامات: والدین کیلئے راہنمائی - 10 months ago
- What is Text Message Therapy? A New Mental Health Solution in Pakistan by SehatYab - 10 months ago
- کیا آپ ذہنی مسائل پر بات کرتے شرماتے ہیں؟ ٹیکسٹ تھراپی آپ کیلئے بہترین ہے - 10 months ago
- PTSD in Children: Impact of Abuse in Madrassas, Schools, and Homes - 10 months ago
- تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوکری کا دباؤ: نوجوانوں کی مایوسی کی وجہ؟ - 10 months ago
- How to Heal After a Breakup in University Life: A University Student Mental Health Guide - 11 months ago
- پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کو جادو یا جن سمجھ لینا: پاکستان میں غلط فہمیاں - 11 months ago
- What is Postpartum Depression? How to Support a Young Mother with Postpartum Depression - 11 months ago
