فیملی ہر انسان کے لئے ایک جانب تو زندگی کے ہر شعبے میں اس کی سب سے بڑی سپورٹ اور طاقت ہوتی ہے تو دوسری جانب یہ اس کے لئے سب سے بڑا چیلنج بھی ہوتی ہے ۔ کیوں کہ ہر فیملی کے اندر چھوٹی موٹی باتوں پر اختلافات ہونا ایک قدرتی بات ہے ۔
ایک گیلپ سروے کے مطابق ، ماضی کے مقابلے میں حالیہ برسوں میں پاکستان میں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح میں 48٪ تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ میاں بیوی کے درمیان اختلافات کوئی نئی بات نہیں ہے یہ سلسلہ صدیوں سے جاری ہے
کیا آپ نے کبھی خود کو گھر کے سب افراد کے درمیان ہونے کے باوجود تنہا محسوس کیا ؟کیا آپ نے بھی کبھی اپنے قریبی افراد سے بات کرنے میں بھی شدید دشواری محسوس کی ؟ اگر آپ کے ساتھ ایسا سب ہو رہا ہے تو یاد رکھیں ایسا محسوس کرنے والے آپ تنہا نہیں ہیں ۔