تعلق یا ریلیشن کسی کے ساتھ بھی ہو اس میں اتار چڑھاؤ کا آنا ایک عام بات ہے۔ یہاں تک کہ بہت عرصے تک ساتھ رہنے والے جوڑے بھی زندگی کے کسی نہ کسی دور میں ریلیشن شپ کے مسائل کا شکار ضرور ہوئے ہوں گے ۔
شادی کے وقت آپ کو صرف ایک ہی خوشی محسوس ہو رہی ہوتی ہے۔ کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ یہ نئی زندگی ہوگی، رنگین واقعات، خوبصورت لباسں اور آپ مسٹر یا مسز بن جائیں گے۔ ہر کوئی آپ کو ہر طرح کے مشورے دیتا ہے۔ وینیو بک کرنا، میک اپ آرٹسٹ سے بات کرنا، یہ سب اتنا خوش کر دینے والا ہوتا ہے کہ آپ بھول جاتے ہیں کہ اس سب کے بعد آپ اور آپکے ساتھی ایک پوری زندگی آپس میں اکٹھی گزاریں گے۔ نئے شخص کے ساتھ...