بچے کی پیدائش ایک ماں کی زندگی کا وہ عمل ہوتا ہے جس میں وہ بیک وقت مختلف جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں سے گزرتی ہے ۔ جس میں خوشی کے ساتھ ساتھ خوف ، پریشانی سب کچھ ایک ساتھ ہوتا ہے جو کہ بعض اوقات ڈپریشن کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔ اکثر نئی بننے والی مائیں بچے کی پیدائش کے بعد پوسٹ پارٹم یا بے بی بلیوز کے تجربے سے گزرتی ہیں ۔ جس میں انہیں موڈ میں تیزی سے تبدیلی ، بار بار رونے کی خواہش ، ذہنی...
